سعید البیان فی مولد سید الانس والجان (اردو)
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایک عظیم الشان اور ایمان افروز تحریر
مصنف: حضرت سرتاج الاولیاء قطب العارفین مولانا شاہ احمد سعید مجددی فاروقی نقشبندی مہاجر مدنی قدس سرہ (وفات ۱۲۷۷ھ)
Saeed-ul-Bayan Fi Mawlid-i Sayyid il-Ins-Wal-Jaan (Urdu) is a wonderful book about the Mawlid of the Prophet Muhammad (sallallahu alaihi wasallam), authored by Hazrat Shah Ahmad Saeed Mujaddidi Faruqi Mahajir Madani (d.1277H).
Author: Hazrat Shah Ahmad Saeed Mujaddidi (d.1277H)
Pages: 76
کتاب سے کچھ اقتباسات
”جائے غور و محل انصاف ہے کہ تمام اہل جہاں اپنی ذات اور اولاد عزیز و اقارب کی خوشی میں، بلکہ فرقۂ لامذہب اور وہابی بھی کس قدر دھوم سے کرتے ہیں۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی ولادت کریں تو اس خوشی سے ہزار مرتبہ بہتر ہے۔ جو مسلمان کامل ایمان ہوگا آنحضرت کی ولادت کی خوشی سب خوشیوں سے بہتر جانے گا، اور جو اس خوشی کو بہتر نہ جانے گا اس کا ایمان ناقص ہے۔“ (صفحہ ۹، ۱۰)
”ہزار افسوس اس شخص پر کہ جو یہ خوشی نہ کرے اور لاکھ حسرت اس پر کہ اس خوشی کا مانع ہو۔ خدا پناہ میں رکھے ایسے لوگوں سے۔ ان کے واسطے رسوائی ہے دنیا میں، اور آخرت میں عذاب عظیم ہے۔“ (صفحہ ۱۰)
Download PDF (30 MB)